وفاق المدارس کے سالانہ امتحانات 5 ہزار طلبہ و طالبات شریک
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وفاق المدارس الاسلامیہ رضویہ پاکستان کے تحت ضلع خانیوال میں سالانہ امتحانات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ضلع میں مجموعی طور پر18امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔۔۔
، جہاں تقریباً پانچ ہزار طلبہ و طالبات امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں۔ امتحانات کے شفاف اور منظم انعقاد کیلئے ڈویژنل کوآرڈی نیٹر مفتی محمد عابد رضوی نے مدرسہ ابراہیم تعلیم القرآن کا دورہ کیا۔