نوجوانوں میں ووٹر آگاہی سیشن کا انعقاد
وہاڑی، میلسی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) ضلعی الیکشن کمشنر وہاڑی کے دفتر کی جانب سے نجی گروپ آف کالجز میلسی میں طلبہ کے لیے ووٹر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس کا مقصد نوجوان نسل میں جمہوری شعور بیدار کرنا اور حق رائے دہی کے ذمہ دارانہ استعمال کی ترغیب دینا تھا۔اسسٹنٹ الیکشن کمشنر وہاڑی یاسر رشید نے طلبہ کو پاکستان کے انتخابی نظام، ووٹر رجسٹریشن کے مراحل، پولنگ کے طریقہ کار اور شفاف انتخابات کی اہمیت پر تفصیلی بریفنگ دی۔