شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے کا الزام،5افراد کیخلاف ایکشن

شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر رقم ہتھیانے کا الزام،5افراد کیخلاف ایکشن

ملتان (کرائم رپورٹر) شہری کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر ہزاروں روپے بٹورنے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

بی زیڈ پولیس کو غلام عباس نے بتایا کہ میرے بیٹے کو ملزم مدثر سلیم ، انصر ، بلال حسین وغیرہ نے نوکری کا جھانسہ دیکر ملتان بلوایا اور 80ہزار بٹور کر ٹال مٹول سے کام لیتے رہے ملزموں نے دھوکہ دہی کرکے رقم بٹور لی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں