رمضان میں شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی یلغار

 رمضان میں شہر اور گردونواح میں بھکاریوں کی یلغار

بھکارنیں سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں شہریوں کو پریشان کر رہی ہیں

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) رمضان المبارک کے دوران شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں نے یلغار کر دی ہے ۔ سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں بھکاریوں نے قبضہ جما لیا ہے اور نو عمر بھکارنیں چلتی گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے پیچھے لپک لپک کر شہریوں کو پریشان کر رہی ہیں۔شہریوں محمود، شہزاد، ابرار، محبوب اور ہارون نے بتایا کہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے اس عمل پر یکسر نظریں پھیرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے اور بھکاریوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو سڑکوں اور بازاروں میں محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں