شجاع آباد سرکل میں دن دہاڑے چوریاں، شہری خوفزدہ

شجاع آباد سرکل میں دن دہاڑے چوریاں، شہری خوفزدہ

تھانہ سٹی اور علی ٹاؤن میں لاکھوں روپے نقدی و زیورات چوری، مقدمات درج

سکندرآباد (نامہ نگار ) شجاع آباد سرکل کے تینوں تھانوں میں چور ڈکیت بے قابو ہو گئے اور دن دھاڑے چوریاں شروع کر دی ہیں۔ تھانہ سٹی کی حدود چک آرایس میں نامعلوم چوروں نے لیڈی پولیس کانسٹبل الوینہ خان کے گھر کا صفایا کر کے تین لاکھ روپے نقدی اور ڈیرھ تولہ سونے کے زیورات چوری کر لیے ۔ دوسری واردات علی ٹاؤن میں ہوئی جہاں اعجاز حسین کے گھر سے 80 ہزار روپے نقدی اور آدھا تولہ سونا چوری کر لیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ۔ تھانہ سٹی پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں