بورے والا: منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانہ کی سزا

بورے والا: منشیات فروش کو  9 سال قید اور جرمانہ کی سزا

بورے والا (نمائندہ دنیا) ایڈیشنل سیشن جج محمد محسن کموکا نے تھانہ ساہوکا میں درج مقدمہ نمبر 346/24 میں منشیات فروش محمد اسلام کو 9 سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلام کو منشیات سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور اس کی قانونی پیروی اور موثر تفتیش کے بعد عدالت نے سزا سنائی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو محمد اسلام کو مزید 3 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں