بیوی ، بچوں کا قتل کیس ، مجرم کو 4 بار سزائے موت

 بیوی ، بچوں کا قتل کیس ، مجرم کو 4 بار سزائے موت

ساغر عباس نے بیوی اور تین بچوں کو زہر دے کر قتل کیا ، لاشیں چھپائے رکھیں

 لودھراں (سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج نے سال 2023 میں اپنی بیوی اور تین بچوں کو زہر دے کر قتل کرنے والے مجرم ساغر عباس کو چار بار سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے واردات کے بعد لاشیں کئی روز تک گھر میں چھپا رکھی تھیں، جس سے گھر میں شدید تعفن پیدا ہو گیا۔ محلہ داروں نے بدبو محسوس کر کے پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس نے تالا توڑ کر گھر میں داخل ہو کر نعشیں برآمد کیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے کہا کہ پیشہ ورانہ تفتیش کے باعث ملزم کو سزا دی گئی اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں