ضلع بھر میں مجموعی طور پر 55 آٹا سیل پوائنٹس قائم

 ضلع بھر میں مجموعی طور پر 55 آٹا سیل پوائنٹس قائم

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ/کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کی ہدایت پر محکمہ خوراک پنجاب عوام کو سستا آٹا اور سستی چینی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی حافظ محمد امجد منیر کے مطابق ضلع میں ماڈل بازار وہاڑی اور بورے والا میں قائم خصوصی آٹا سیل پوائنٹس پر 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں وافر مقدار میں دستیاب ہے ۔ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 55 آٹا سیل پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جہاں 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سیل پوائنٹس پر آٹے کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر سیل پوائنٹس کی مانیٹرنگ کر رہی ہے تاکہ مقررہ نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں