رمضان بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود : ڈپٹی ڈائریکٹر

 رمضان بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود : ڈپٹی ڈائریکٹر

شہریوں کو حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر معیاری آٹا فراہم کیا جا رہا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ملتان نے رمضان بازار وہاڑی اور تحصیل بورے والا کے مختلف بازاروں کا ہنگامی و تفصیلی دورہ کیا اور آٹے کی دستیابی، معیار اور سرکاری نرخوں پر فروخت کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ افسران نے آٹے کے تھیلوں کی مقدار اور کوالٹی چیک کی اور سٹاک رجسٹر کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے رمضان بازاروں میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے اور شہریوں کو حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر معیاری آٹا فراہم کیا جا رہا ہے ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی حافظ امجد منیر نے کہا کہ روزانہ اسٹاک کی مانیٹرنگ اور معیار کی سیمپلنگ کی جا رہی ہے اور کسی بھی بے ضابطگی پر فوری کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دیں تاکہ بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں