انجمن تاجران کا پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان
ماہڑہ (نامہ نگار) انجمن تاجران ماہڑہ کے صدر ملک حسنین مدنی زرگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
پاکستان اور افغانستان کی موجودہ صورتحال میں ہر پاکستانی خون کے ہر قطرے کی قربانی وطن کے لیے دینے کو تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف اور وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، اور پوری قوم سرحدوں کے دفاع میں متحد ہے ۔