ڈکیتی وچوری کی وارداتیں، شہری نقدی اور سامان سے محروم
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)سرکل تھانہ صدر کی حدود میں ڈاکو اور چور شہریوں کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔
تین ڈاکوؤں نے مزدا گاڑی روک کر نقدی اور موبائل لوٹے ، جبکہ دیگر نامعلوم چور مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل، بکریاں اور قیمتی اشیاء چوری کر کے فرار ہو گئے ۔یعقوب آباد جامعہ مسجد سے ڈیڑھ لاکھ مالیتی یو پی ایس چوری ہونے کی اطلاع بھی ملی۔ پولیس وارداتوں پر تفتیش کر رہی ہے ، تاہم شہری چاہتے ہیں کہ فوری اور مؤثر گشت کے ذریعے عوام کو محفوظ بنایا جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل ڈکیتی اور چوری کے واقعات سے عوام کا اعتماد کمزور ہو گیا ہے اور حکام کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔