لیہ یونیورسٹی میں اہم تقرریوں کی منظوری،شعیب خزانہ دار مقرر
ملتان (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب بطور چانسلر نے یونیورسٹی آف لیہ ایکٹ 2022 کے تحت تین اہم عہدوں پر تقرریوں کی منظوری دے دی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر عابد علی کو تین سال کیلئے رجسٹرار، محمد شعیب خان کو خزانچی (ٹریژرر) جبکہ راشد اقبال کو کنٹرولر امتحانات تعینات کیا گیا ہے ۔محمد شعیب خان اس وقت زکریا یونیورسٹی میں ڈپٹی کنٹرولر امتحانات کے فرائض انجام دے رہے تھے اور لیہ یونیورسٹی میں بطور خزانہ دار اضافی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے ، تاہم اب انہیں باقاعدہ طور پر تین سال کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے ۔یہ تقرریاں یونیورسٹی آف لیہ ایمپلائز اسٹیچیوٹس 2022 کے تحت عمل میں لائی گئی ہیں اور متعلقہ سرکاری اسکیل کے مطابق مراعات دی جائیں گی۔ یونیورسٹی حلقوں اور ریٹائرڈ آفیسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید غفور شاہ نے تقرری کو خوش آئند قرار دیا۔