فلٹریشن پلانٹ بند، شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم
وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)شرقی کالونی مسانی باغ میں نصب فلٹریشن پلانٹ محکمہ صاف پانی کی غفلت کے باعث بند ہو گیا،
جس سے اہل علاقہ کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق چھ ماہ قبل لگایا گیا پلانٹ مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب خراب ہو گیا۔ فلٹر کی تبدیلی نہ ہونے اور موٹر کے خراب ہونے پر پانی کی فراہمی متاثر رہی۔ شہریوں نے خود اپنی مدد آپ کے تحت 35ہزار روپے جمع کر کے موٹر لگوائی، لیکن بجلی کا بل ادا نہ ہونے پر واپڈا نے میٹر منقطع کر دیا۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا، خصوصاً ماہ رمضان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔