سی پی او کی مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

 سی پی او کی مشکوک افراد  پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی چیک کی۔

 سی پی او نے اہلکاروں کو الرٹ رہنے ، گشت بڑھانے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت دی۔ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو مؤثر بنانے ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ شہریوں سے بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں