کریک ڈائون میپکو نادہندگان 1.16 ارب وصول

کریک ڈائون میپکو نادہندگان 1.16 ارب وصول

گھریلو کیٹگری کے 44 ہزار 567 نادہندگان سے 50 کروڑ 15 لاکھ، کمرشل سے 9 کروڑ 72 لاکھ، 806 صنعتی صارفین سے 27 کروڑ 62 لاکھ ، 3 ہزار 146 زرعی صارفین سے 27 کروڑ 66 لاکھ روپے وصول کئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے فروری کے دوران جنوبی پنجاب میں بڑے پیمانے پر ریکوری آپریشن کرتے ہوئے 53 ہزار 131 رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک ارب 16 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد واجبات وصول کر لیے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گل محمد زاہد کی ہدایت پر نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی گئی۔میپکو، رینجرز اور پولیس پر مشتمل ڈسکو سپورٹ یونٹس نے گھریلو، کمرشل، زرعی ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے خلاف کارروائیاں کیں۔

گھریلو کیٹگری کے 44 ہزار 567 نادہندگان سے 50 کروڑ 15 لاکھ، کمرشل سے 9 کروڑ 72 لاکھ، 806 صنعتی صارفین سے 27 کروڑ 62 لاکھ جبکہ 3 ہزار 146 زرعی صارفین سے 27 کروڑ 66 لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔ دیگر کیٹگریز سے بھی ایک کروڑ 56 لاکھ روپے ریکور کیے گئے ۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کی مختلف مدتوں کے بقایاجات کی مد میں بھی کروڑوں روپے وصول ہوئے جبکہ 13 ہزار صارفین سے اقساط کی صورت میں 31 کروڑ 20 لاکھ روپے جمع کیے گئے ۔عدم ادائیگی پر سینکڑوں کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور ٹرانسفارمرز اتار لیے گئے ۔ ملتان سرکل کی مختلف ڈویژنوں میں افسران نے فیلڈ میں موجود رہ کر ریکوری اہداف کی نگرانی کی۔ ترجمان کے مطابق ریکوری مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں