میپکو کا آپریشن، 105 بجلی چور پکڑ کر بھاری جرمانے

میپکو کا آپریشن، 105 بجلی چور پکڑ کر بھاری جرمانے

جنوری میں ایک ہزار کنکشنز کی چیکنگ، 39 لاکھ روپے خزانے میں جمع

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے جنوری 2026ء میں ریجن بھر میں 11 آپریشن ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں کل ایک ہزار 225 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل کنکشنز کی چیکنگ کی۔ اس دوران 105 صارفین کو مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔بجلی چوری کرنے پر 1 لاکھ 71 ہزار یونٹس کے حساب سے 52 لاکھ 72 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ پہلے سے عائد شدہ جرمانے میں سے 39 لاکھ 46 ہزار روپے وصول کرکے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔ ٹیم میں ڈائریکٹر ایم اینڈ ایس میپکو انجینئر رائو ذوالفقارعلی، ڈپٹی ڈائریکٹرز شیراز غفور اور غلام رسول سکھیرا، میٹرانسپکٹر علی کامران جعفری، ٹیسٹ اسسٹنٹ سجاد حسین، لیب اسسٹنٹ سعید انجم اور مختلف لائن سپرنٹنڈنٹس شامل تھے ۔چیکنگ کے دوران 12 صارفین یونٹس التواء میں، 26 صارفین کے میٹر آہستہ کرنے پر، 20 صارفین نے غلط ٹیرف استعمال کیا جبکہ 47 صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے ۔ ڈویژن وائز جرمانے میں سٹی ملتان میں 232615 روپے ، موسیٰ پاک 291801 روپے ، ممتاز آباد 1092553 روپے ، شاہ رکن عالم 826385 روپے ، میلسی 753922 روپے اور وہاڑی 217087 روپے شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں