معیاری پٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

معیاری پٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت

کریک ڈاؤن تیز، پیمائش میں کمی اور قواعد کی خلاف ورزی پر متعدد پمپ سیل

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق کی ہدایت پر پیمانے میں گڑبڑ کرنے والے پٹرول پمپس مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی ازکیٰ سحر اور اسسٹنٹ کمشنر صدر وقاص ظفر نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے پیمائش میں کمی اور قواعد کی خلاف ورزی پر متعدد پٹرول پمپس سربمہر کر دئیے ۔انتظامی افسران نے اچانک انسپکشن کے دوران پیمانے چیک کیے اور موقع پر موجود شہریوں سے بھی شکایات معلوم کیں۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا کہ عوام کو مکمل مقدار میں معیاری پٹرول کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور کسی کو بھی ناجائز منافع خوری یا پیمانے میں رد و بدل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ضلع بھر میں انسپکشن کا عمل بلا تعطل جاری رہے گا۔

 اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں