خانیوال میں ڈی پی او نے رمضان سکیورٹی کا جائزہ

خانیوال میں ڈی پی او نے رمضان سکیورٹی کا جائزہ

محمد عابد نے عبادت گاہوں اور بس اڈے میں فول پروف نگرانی کی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈی پی او خانیوال محمد عابد رات گئے تک فیلڈ میں متحرک رہے اور موجودہ ملکی صورتحال اور رمضان المبارک کے پیش نظر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کا اچانک جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ عبادت گاہوں پر فول پروف سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہری سکون کے ساتھ عبادات ادا کر سکیں۔تھانہ کہنہ کی حدود میں بس اڈے کا بھی وزٹ کیا گیا، جہاں سکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دی گئی۔ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے اور گشت میں اضافے کے احکامات بھی دیے گئے ۔سپیشل انیشیٹو کے تحت پولیس اسٹیشن صدر میاں چنوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، فرنٹ ڈیسک، ریکارڈ روم اور دیگر شعبہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شہریوں کے مسائل بروقت حل کرنے ، شکایات کے فوری اندراج اور سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ رمضان المبارک میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں