کمشنر کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

 کمشنر کا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ

اشفاق احمد چوہدری کی صفائی، علاج معالجہ اور انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر افتخار پارس اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد رمضان سمرا بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے او پی ڈی، وارڈز اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور لواحقین سے ادویات کی دستیابی، علاج کی سہولیات اور عملے کے رویے سے متعلق دریافت کیا۔ لواحقین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ہسپتال انتظامیہ نے ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے صفائی، علاج معالجہ اور انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں۔ دورے کے دوران دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں