رانا جمشید ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے چوتھی بار ایگزیکٹو ممبر منتخب

رانا جمشید ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی  کے چوتھی بار ایگزیکٹو ممبر منتخب

ملتان (خصوصی رپورٹر) رانا جمشید نے زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین میں چوتھی بار ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو کر تاریخ رقم کردی۔حالیہ انتخابات میں انہوں نے ایک ہزار 9 سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنی مقبولیت اور۔۔۔

 کارکنوں کے اعتماد کا ایک بار پھر بھرپور اظہار حاصل کیا ،رانا جمشید کی مسلسل چوتھی کامیابی کو ملازمین کے مسائل کے حل، فعال کردار اور موثر نمائندگی کا اعتراف قرار دیا جا رہا ہے ۔ رانا جمشید نے تمام ووٹرز، سپورٹرز کا شکریہ ادار کرتے ہوئے کہا کہ زکریا یونیورسٹی کے تمام ملازمین کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ، ایک ہزار سے زائد ووٹ صرف میری کامیابی نہیں بلکہ یہ ہم سب کی اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ ہے ،ملازمین کے حقوق، ترقیوں، سروس سٹرکچر، اور فلاحی معاملات کے حل کے لیے پہلے سے محنت کی جائے گی ،یونین پلیٹ فارم کو مضبوط اور متحرک رکھنا وقت کی ضرورت ہے ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی کوشش جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں