گندے پانی اور سیوریج کی خرابی سے مکھی مچھر بڑھ گئے
گگومنڈی (نامہ نگار) چک نمبر 173۔ای بی میں سیوریج سسٹم کی خرابی کے باعث گندہ پانی گاؤں کی داخلی سڑک اور ۔۔۔
گلیوں میں جمع ہوگیا۔ ستھرا پنجاب کے عملہ کی لاپرواہی کی وجہ سے گاؤں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، جس کی وجہ سے مکھی مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے ۔ اہل دیہہ نے ڈپٹی کمشنر اوہاڑی سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سیوریج کا نظام درست کیا جائے اور گلی بازار صاف ستھرے ہوں۔