موت اٹل حقیقت ، زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کیمطابق گزاریں، فاروق معاویہ

موت اٹل حقیقت ، زندگی اللہ تعالیٰ کے  احکامات کیمطابق گزاریں، فاروق معاویہ

وہاڑی (خبرنگار ) موت ایک اٹل حقیقت ہے اور ہر انسان کو ایک دن اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہونا ہے ۔

دنیا کی زندگی عارضی جبکہ آخرت کی زندگی ہمیشہ رہنے والی ہے ، اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ؐ کے احکامات کے مطابق گزاریں۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا فاروق معاویہ نے صحافی عامر نذیر چودھری کی اہلیہ کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولانا فاروق معاویہ نے مرحومہ کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں