امیرزادے کی مفت راشن دینے کالالچ دیکر خاتو ن سے زیادتی

امیرزادے کی مفت راشن دینے  کالالچ دیکر خاتو ن سے زیادتی

وہاڑی،گگومنڈی(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار) امیرزادے کی مفت راشن دینے کالالچ دیکر غریب خاتو ن سے زیادتی۔بستی محمدپورہ کی رہائشی خاتون (م) کو فون نمبر پرکال آئی کہ۔۔۔

میں چک نمبر 187ای بی کارہائشی مشتاق تھہیم بول رہاہوں، بابرکت مہینہ میں غریبوں میں مفت راشن تقسیم کرتاہوں ،راشن لیناہے توریلوے سٹیشن پہنچ جاؤ ۔خاتون ریلوے سٹیشن پہنچی تومشتاق تھہیم نے اسے اپنے ساتھ موٹرسائیکل پربٹھالیااورراشن دینے کالالچ دیتے ہوئے چک نمبر227ای بی کے نزدیک لے گیااورزبردستی فصلوں میں لے جاکرہوس کانشانہ بناڈالا۔متاثرہ خاتون کی اطلاع پرتھانہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں