معیاری گوشت کی حکومت ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

معیاری گوشت کی حکومت ریٹ  پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)معیاری گوشت کی حکومت ریٹ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت۔ ا

سسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے عوام کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپس اور گوشت کے پھٹوں پر ریٹ اور معیار کی جانچ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق شہریوں نے بعض پٹرول پمپس پر مقدار کم ہونے اور ریٹ کے حوالے سے شکایت کی تھی۔اصغر اقبال لغاری نے پٹرول پمپس کا دورہ کر کے پیمانوں کی جانچ کی اور یقینی بنایا کہ مقدار مکمل اور ریٹ مقررہ مطابق ہو۔ اسی طرح چھوٹا گوشت، بڑا گوشت اور چکن کے پھٹوں پر بھی دورہ کیا گیا جہاں گوشت کے معیار کی پڑتال کے ساتھ حکومتی ریٹ کے مطابق قیمتوں کی لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔قصابوں کو گوشت کی فراہمی معیاری اور ریٹ کے مطابق یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو باعزت اور منصفانہ ریٹ پر سہولت فراہم کرنا بتایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں