وہاڑی میں فاؤنڈیشن ہیلتھ کیئر اینڈ ڈائلسز سنٹر کا سنگ بنیاد

وہاڑی میں فاؤنڈیشن ہیلتھ کیئر  اینڈ ڈائلسز سنٹر کا سنگ بنیاد

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے فاؤنڈیشن ہیلتھ کیئر اینڈ ڈائلسز سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، چیئرمین سلطان فاؤنڈیشن حسان ستار اور دیگر معززین موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ یہ منصوبہ گردوں کے مریضوں کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔ سنٹر میں امراض چشم، آرتھو پیڈک اور ڈسپنسری سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ ڈائلسز کے جدید یونٹ کے قیام سے مریضوں کو بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔چیئرمین فاؤنڈیشن نے بتایا کہ چارکنال اراضی پر جدید ہسپتال تعمیر کیا جائے گا جس میں بیس ڈائلسز مشینیں، ایکسرے سہولت، او پی ڈی رومز اور فارمیسی بھی شامل ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں