ڈینگی خطرات، محکمہ سکولز کا ہاٹ سپاٹس پر کارروائی حکم

ڈینگی خطرات، محکمہ سکولز  کا ہاٹ سپاٹس پر کارروائی حکم

ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ڈینگی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ہاٹ سپاٹس سے متعلق اہم سرکلر جاری کر دیا۔

 سرکلر میں متعلقہ افسروں اور اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کے لئے فوری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔جاری مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں، دفاتر اور دیگر سرکاری عمارتوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے جبکہ پانی کھڑا ہونے کی کسی بھی صورت کو فوری ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔تمام ضلعی افسروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدہ مانیٹرنگ کریں اور ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کو تیز کریں۔ محکمہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکولوں اور دفاتر کے اطراف صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ مچھر کی افزائش کے امکانات ختم کئے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں