قرآن انسانیت کیلئے مکمل ضابطہ حیات، علی حسین مدنی
ملتان (کرائم رپورٹر)امامیہ آرگنائزیشن پاکستان ملتان ریجن کے زیر انتظام سالانہ عظمتِ قرآن و شہدائِ راہِ قرآن کانفرنس رضا ہال چوک کچہری ملتان میں منعقد ہوئی
جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، مذہبی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نامور عالم دین علامہ سید علی حسین مدنی نے کہا کہ قرآن مجید انسانیت کے لئے مکمل ضابطۂ حیات ہے جو حق، عدل اور مظلوموں کی حمایت کا درس دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی معاشرہ امن، اتحاد اور انصاف کا گہوارہ بن سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں قرآن کی تلاوت اور اس کی تعلیمات پر عمل کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے ، اس لئے نوجوان نسل کو قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔