چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے ۔
پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد ذیشان اور اس کی اہلیہ سے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے شان کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا جبکہ اسی تھانے کی حدود سے نواز کے مویشی چوری کر لئے گئے ۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں مسلح افراد نے عمران سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے سے ارشاد کا موبائل فون جبکہ احمد سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا گیا۔
تھانہ حرم گیٹ کے علاقے سے ریاض کا موبائل فون چوری ہو گیا جبکہ تھانہ بوہر گیٹ کے علاقے میں علی محمد سے نقدی چھین لی گئی۔ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں اسلم سے نقدی چھین لی گئی۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے سے آصف کے مویشی چوری ہو گئے جبکہ تھانہ راجہ رام کے علاقے سے عمران کا ٹیوب ویل چوری کر لیا گیا۔ تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں مختار سے نقدی چھین لی گئی۔اسی طرح تھانہ گلگشت کے علاقے سے زین کا موبائل فون اور ساجد کا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا۔ تھانہ بی زیڈ کے علاقے سے رئیس کا موبائل فون چوری ہوا جبکہ تھانہ کوتوالی کے علاقے میں نعیم کے گھر سے سامان چوری کر لیا گیا۔ تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے سے عرفان کے گھر سے گھریلو سامان چوری ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے ۔