محافظ سکواڈ کی کارروائی 2ملزم اسلحہ سمیت دھر لئے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس انچارج محافظ سکواڈ سب انسپکٹر اسد جاوید کی سربراہی میں محافظ سکواڈ ٹیم نے تھانہ قادرپورراں کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران 02 مشکوک اشخاص کو روکا۔تلاشی کے دوران مشکوک اشخاص محمداقبال اور نوید کے قبضے سے 02 عدد پسٹل 30 بور معہ گولیاں برآمد ہوئیں۔
گرفتار ملزموں کو موقع پر تھانہ قادرپورراں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تھانہ قادرپورراں پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔