اراضی تنازع پر نابینا شخص اور اہل خانہ پر تشدد، ملزم گرفتار
بورے والا (نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں 287 ای بی میں زمین کے تنازعہ پر نابینا شخص اور اس کے اہل خانہ پر تشدد میں ملوث ملزم گرفتار۔
ملزم نے رمضانہ بی بی اور اس کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 287 ای بی میں نابینا شخص اور اس کے اہل خانہ کے مابین زمین کے تنازع پر ڈی ایس پی رانا عمران ٹیپو نے ایکشن لیا ،ان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گگو نے متاثرہ رمضانہ بی بی کی مدعیت میں فریاد سکنہ 287 ای بی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے وجہ عناد دونوں فریقین کے مابین زمین کا تنازع بتائی جاتی ہے اور دونوں فریقین قریبی عزیز ہیں۔