ڈاکوؤں نے شہریوںسے نقدی ،موبائل چھین لئے
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) میں گزشتہ روز تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے ۔
خان بیلہ میں رشید احمد سے 80 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون، چاچڑاں شریف میں سمیع اللہ سے 25 ہزار روپے ، اور سردرگڑھ میں اویس سرور سے 50 ہزار روپے نقدی اور 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چھینا گیا۔