مبارک بھارا میں ٹریکٹرٹرالی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

مبارک بھارا میں ٹریکٹرٹرالی  پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )موضع مبارک بھارا میں گنے سے لوڈ ٹریکٹرٹرالی ڈرائیور اظہر گنالوڈ کر کے شوگرملز جا رہا تھا کہ۔۔۔

لکھنوہ والی پلی کے نزدیک نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی۔ نتیجے میں ٹریکٹرٹرالی کے ٹائر پھٹ گئے ، تاہم ڈرائیور محفوظ رہا۔ پولیس نے مالک عبدالعزیز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، مگر 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ فائرنگ کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ نقل و حمل اور عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں