چھ وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

چھ وارداتیں ، شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

بورے والا (سٹی رپورٹر) بورے والا میں جرائم کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ،

ایک ہی روز مختلف تھانوں کی حدود میں چوری کی چھی وارداتیں پیش آئیں جس سے شہری مال، مویشی، نقدی، موبائل فون، بیٹریاں، بجلی کی تاریں اور قیمتی گھریلو سامان سے محروم ہو گئے ۔ شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود چک 455 ای بی میں نامعلوم چور رحمت علی ولد نور حسین کے باڑے سے بکریاں چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ اسی تھانہ صدر کی حدود چک 154 ای بی میں منظوراں بی بی کے گھر سے تقریباً چھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان چوری ہوا۔تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود پل گئوشالہ کے قریب عمیر کے موٹر سائیکل شو روم سے 17بیٹریاں چوری ہو گئیں۔ وہاڑی بازار میں فخر اسلام کی گاڑی کے سائیڈ مرر چوری کر لیے گئے ۔ تھانہ گگو منڈی کی حدود چک 255 ای بی میں منشاء کے گھر موبائل فون چوری ہوئے جبکہ تھانہ شیخ فاضل کی حدود چک 413 ای بی میں گورنمنٹ سکول کی بجلی کی تاریں چوری ہو گئیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکل بورے والا میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں