شیعہ علماء کونسل کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) محمود کوٹ میں شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمر فاروق مشوری ایڈووکیٹ اور ضلع کوٹ ادو کے جنرل
سیکرٹری مولانا سجاد حسین قمی ممبر ضلعی امن کمیٹی کی زیر قیادت افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے حق میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جعفر حسین سرائی، محمد عمران بھٹی، ملک قیصر عباس منجوٹھہ، محمد تنویر جوادی، ملک مصور عباس منجوٹھہ سمیت وکلا، انجمن تاجران کے نمائندگان اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر عمر فاروق مشوری ایڈووکیٹ اور مولانا سجاد حسین قمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے ناسور کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں اور ملک کے اندر موجود دہشت گردوں کے ساتھ افغانستان سے جڑے نیٹ ورکس کے خلاف اقدامات امن و استحکام کے قیام کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائیاں خطے میں امن کے قیام کیلئے اہم قدم ہیں اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے اور ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ریلی کے شرکا نے پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور پنجاب پولیس کے حق میں بھرپور نعرے لگائے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ دہشت گردی کی شدید مذمت بھی کی گئی۔ شرکا کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر شکست دینے کیلئے متحد ہے ۔
م