میپکو ، ایس او پیزپر عمل کیلئے سیفٹی واک، چیکنگ

میپکو ، ایس او پیزپر عمل کیلئے سیفٹی واک، چیکنگ

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو میں سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے انتظامی افسروں کی ہدایات پر مختلف مقامات پر سیفٹی واک اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

 چیف انجینئر (او اینڈ ایم) محمد شہزاد راعی، ڈائریکٹر ایچ ایس ای کاشف مقبول اور سپرنٹنڈنگ انجینئر بہاولپور سرکل ملک یعقوب احمد کی ہدایات پر خصوصی ٹیم نے ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن میں 11 کے وی ماڈل ٹاؤن اے فیڈر پر جاری کریش مینٹی ننس کے دوران سیفٹی واک کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ایکسین سیفٹی/سی ٹی سی بہاولپور عامر انصاری، ایکسین ماڈل ٹاؤن ڈویژن عامر رشید بابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ ایس ای ملتان عبداللہ خان اور دیگر افسروں بھی موجود تھے ۔ ٹیم نے ٹرانسفارمرز کی مینٹی نینس کرنے والے اہلکاروں کے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا اور سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کی چیکنگ کی۔دورانِ معائنہ استعمال ہونے والے آلات کٹر اور گرائنڈر کا بھی جائزہ لیا گیا جو کنڈکٹر کی درست کٹنگ اور جمپرز کی تنصیب کے لئے استعمال کئے جا رہے تھے ۔ ایس ڈی او ماڈل ٹاؤن سب ڈویژن اور لائن سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد بھی موقع پر موجود تھے ۔ افسروں نے ای سیفٹی ایپ کے ذریعے پی ٹی ڈبلیو کے عمل کو بھی چیک کیا اور اس کے درست استعمال کا جائزہ لیا۔ خانقاہ سب ڈویژن میں ای سیفٹی ایپ کے ذریعے پہلا پی ٹی ڈبلیو کامیابی سے مکمل کیا گیا جسے میپکو میں سیفٹی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں