وضو کرتے پاؤں پھسلنے سے معمر شخص گر کر جاں بحق
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) وضو کرنے کے دوران پاؤں پھسلنے سے گرنے والا 69 سالہ معمر شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔۔۔۔
کندھ کوٹ سندھ کے رہائشی 69 سالہ امام دین اپنے گھر میں نماز کی ادائیگی کے لیے وضو کر رہے تھے کہ اچانک پاؤں پھسلنے کے باعث سر کے بل فرش پر گر پڑے ۔ سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔