اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

اینٹی کرپشن ٹیم کا چھاپہ، سب انسپکٹر رشوت لیتے گرفتار

مظہر عباس نے شہری سے کام کے عوض 20ہزار روپے لئے ،سرکل آفس منتقل

ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن ملتان نے تھانہ بی زیڈ میں تعینات سب انسپکٹر کو رشوت لیتے گرفتار کرلیا ۔سب انسپکٹر مظہر عباس نے شہری سے کام کے عوض 20ہزار روپے رشوت لی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے مجسٹریٹ کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جسے سرکل آفس منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی گئی ۔اینٹی کرپشن ذرائع  کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔شہریوں نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بدعنوان عناصر کے خلاف اسی طرح سخت اقدامات جاری رکھے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں