نمبردا راپنے علاقوں میں فعال کردار ادا کریں :خالد جاوید
ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی، آوارہ کتوں کی تلفی کیلئے بھی تعاون کریں
وہاڑی (خبرنگار نمائندہ خصوصی ) ضلع کونسل ہال وہاڑی میں نمبرداران کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کنونشن میں نمبرداران کو لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 میں کی گئی ترامیم اور ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار حکومتی و انتظامی نظام کا بنیادی حصہ ہیں اور ریونیو ریکوری سمیت مختلف امور میں ضلعی انتظامیہ کے معاون ہیں۔انہوں نے کہا کہ مؤثر نظام حکومت کے لیے ریونیو وصولی انتہائی اہم ہے اور نمبردار نچلی سطح پر مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نمبردار اپنے علاقوں میں فعال کردار ادا کریں ،انہوں نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی، آوارہ کتوں کی تلفی اور تجاوزات کے خاتمے میں بھی تعاون کریں ۔کنونشن میں نمبرداران ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مسائل سے آگاہ کیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔