شہری کو خنجر کے وار کرکے زخمی کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج
ملتان ( کرائم رپورٹر ) شہری کو خنجر کے وار کرکے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔۔۔
مظفر آباد پولیس کو غازی محمد نے بتایا کہ گھر موجود تھا کہ ملزم مجاہد عرف مجا نامعلوم کے ہمراہ گھر آیا اور خنجروں کے وار کرکے مجھے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا وجہ عناد ملزم کے ساتھ کمرشل پلاٹ کا تنازعہ چل رہا ہے جو میری ملکیت پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔