غیر معیاری گھی آئل میں چپس کی تیاری ، شہری بیمار ہونے لگے
ماچھیوال (نامہ نگار )غیر معیاری گھی اور آئل کے استعمال سے ماچھیوال میں آلو والی چپس رول اور پاپڑ تیار کیے جا رہے ہیں۔۔۔
جو صحت کے اصولوں کے منافی ہیں ریڑھی بان کھلے عام غیر معیاری کیچپ اور مایونیز بھی استعمال کر رہے ہیں جس سے شہری پیٹ کی موذی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے فوری نوٹس لینے اور کارروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔