خانیوال پبلک سکول میں سپرنگ فیسٹیول کا آغاز

خانیوال پبلک سکول میں سپرنگ فیسٹیول کا آغاز

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خانیوال پبلک سکول اینڈ یونیورسٹی کالج میں دو روزہ سپرنگ فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا، جس میں شہریوں، طلبہ و طالبات اور ۔۔۔

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کے مہمانانِ خصوصی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل عباس اور اسسٹنٹ کمشنر رہیت کمار تھے جنہوں نے فیسٹیول کا افتتاح کیا اور مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ طلبہ و طالبات نے ثقافتی و تفریحی پروگرام پیش کیے جنہیں حاضرین نے سراہا۔ میلے میں فوڈ اسٹریٹ، جھولے ، پھولوں کی نمائش اور پیٹ شو سمیت مختلف اسٹالز لگائے گئے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں