آوارہ کتے کا حملہ، 2خواتین شدید زخمی
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) نواحی علاقہ ڈیرہ مہرو میں کھیتوں میں کام کرنے والی دو خواتین پر آوارہ کتے نے حملہ کر دیا ۔۔
جس کے نتیجے میں دونوں خواتین بازو اور گردن کے قریب شدید زخمی ہو گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا متاثرہ خواتین نے بتایا کہ علاقے میں آوارہ اور باولے کتوں کی بھرمار ہے اور پہلے بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں انہوں نے انتظامیہ سے فوری اقدامات اور کتوں کی تلفی کا مطالبہ کیا ہے ۔