خانیوال میں ڈیپ کلیننگ مہم، سیوریج و صفائی آپریشن تیز
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر خصوصی ڈیپ کلیننگ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔۔۔
جو ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی زیر نگرانی جاری ہے ۔ ضلع کی 46 یونین کونسلوں میں صفائی آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری ہے ۔ مہم کے دوران سیوریج لائنوں، نالوں اور ڈرینز کی بھاری مشینری سے ڈی سلٹنگ کی گئی جبکہ گلی محلوں، بازاروں اور قبرستانوں میں خصوصی صفائی بھی مکمل کی گئی۔ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کا خاتمہ کیا گیا اور پارکوں، گرین بیلٹس اور ڈیوائیڈرز کی صفائی یقینی بنائی گئی۔ سڑکوں کو پانی اور فینائل سے دھویا گیا تاکہ صفائی کا معیار بہتر بنایا جا سکے ۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا عامر لیاقت اور ڈسٹرکٹ منیجر عثمان خورشید نے مختلف علاقوں میں جاری کاموں کا معائنہ کیا۔