ملتان میں خواتین کے لئے ٹریفک آگاہی سیمینار
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی نگرانی میں۔۔۔
ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول شجاع آباد کی جانب سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ٹریفک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار کا مقصد خواتین ڈرائیورز میں روڈ سیفٹی کا شعور اجاگر کرنا، محفوظ ڈرائیونگ کو فروغ دینا اور حادثات کی روک تھام کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا تھا۔ رخسار احمد اور ملک ندیم ٹریفک وارڈنز نے سیٹ بیلٹ، لین ڈسپلن، حد رفتار اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کیں۔