میاں چنوں میں موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار

میاں چنوں میں موٹروے  پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار

میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بیٹ 17 کے زیر اہتمام مقامی سکول میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا انعقاد ۔۔۔

 طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیکٹر کمانڈر عاطف علی چودھری اور ڈی ایس پی محمد یوسف کی نگرانی میں سیشن کے دوران شرکاء کو سڑکوں کے محفوظ استعمال، ٹریفک قوانین اور حادثات سے بچاؤ کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل سواروں کی غفلت، خصوصاً ہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے سر کی چوٹیں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔طلبہ کو ’’گرین کراس کوڈ‘‘(رکیں، دیکھیں، سنیں، فیصلہ کریں)پر عمل، ہائی ویز پر دائیں جانب چلنے اور فٹ پاتھ استعمال کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی ہیلمٹ، سائیڈ مررز اور مناسب لائٹس کے استعمال کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ سیشن کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات اور ہیلمٹس تقسیم کیے گئے اور تمام شرکاء نے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا عہد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں