اغواء کے واقعات میں لڑکی اور طالبعلم لاپتہ

 اغواء کے واقعات میں  لڑکی اور طالبعلم لاپتہ

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلع کوٹ ادو میں اغواء کے دو مختلف واقعات میں ایک لڑکی اور مدرسہ کا طالبعلم لاپتہ ہو گیا۔۔۔

 پولیس نے مقدمات درج کر لیے ۔پہلے واقعہ میں تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع گرمانی شرقی میں ظفر عباس بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوا جس میں بتایا گیا کہ اس کی بیٹی فضاء بی بی کو ملزمان اغواء کر کے لے گئے ۔دوسرے واقعہ میں مدرسہ جامعہ ابوہریرہ اڈا گرمانی سے 11 سالہ محمد محسن لاپتہ ہو گیا۔ بچے کے والد کے مطابق منتظم مدرسہ نے بتایا کہ بچہ خود باہر چلا گیا۔ پولیس نے دونوں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں