لڑائی جھگڑے ، حملے ، دھمکیاں اور پولیس کو جھوٹی کال پر مقدمات
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو کے مختلف تھانوں میں جھگڑوں، مسلح حملوں، دھمکیوں اور۔۔۔
جھوٹی اطلاع دینے کے واقعات پر متعدد مقدمات درج کر لیے گئے ۔تھانہ صدر سرور شہید میں گھریلو تنازعہ پر ملزمان نے گھر میں گھس کر تشدد کیا اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ تھانہ صدر کوٹ ادو میں معمولی تنازعہ پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر دھمکیاں دی گئیں اور موبائل فون چھین لیا گیا۔اسی طرح تھانہ سٹی کوٹ ادو میں فائرنگ کی کوشش اور نقدی چھیننے کا واقعہ بھی سامنے آیا جبکہ تھانہ سٹی سرور شہید میں جھوٹی کال کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تمام واقعات کی تفتیش شروع کر دی۔