تنظیمِ اسلامی کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے آج ریلی نکالنے کا اعلان

 تنظیمِ اسلامی کا فلسطینی عوام سے اظہار  یکجہتی کیلئے آج ریلی نکالنے کا اعلان

وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی) تنظیمِ اسلامی نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 ،ریلی شام 5 بجے شیخ کاٹن میں قائم مرکزی دفتر سے شروع ہو کر بلدیہ چوک تک جائے گی۔منتظمین کے مطابق ریلی میں شہریوں، سماجی و مذہبی حلقوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ اس موقع پر شرکاء بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر اسرائیلی اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں گے اور فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں گے ۔تنظیمِ اسلامی کے ذمہ داران نے اہلِ وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ عالمی برادری کی توجہ فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی جانب مبذول ہو۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ ریلی پرامن ہوگی اور سکیورٹی و نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے مقررہ راستے پر بلدیہ چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں