مہر نو بہار خان دولتانہ گورنمنٹ مڈل سکول بلوچاں کے ہیڈ ٹیچر مقرر
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)حکیم، محقق، نقاد، کالم نگار اور سرائیکی، پنجابی و اردو کی کئی کتابوں کے مصنف مہر نو بہار خان دولتانہ کو گورنمنٹ مڈل سکول بلوچاں تحصیل کبیروالہ کا انچارج ہیڈ ٹیچر مقرر کر دیا گیا ہے ۔۔۔۔
اس تعیناتی پر عوامی و تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر خان محمد ساجد، ڈاکٹر عبدالمجید ساغر، ڈاکٹر اے آر ساغر، ڈاکٹر حمیدہ خانم، پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی، فوک سنگر مہر محمد جنید رضا دولتانہ، اور ضلعی و مقامی سماجی شخصیات نے مہر نو بہار خان کو مالائیں پہنائیں، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ مہر نو بہار خان دولتانہ اردو، سرائیکی اور پنجابی کے معروف شاعر و ادیب ہیں اور ان کے فن و شخصیت پر کئی ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے مقالے مختلف جامعات میں لکھے جا چکے ہیں جبکہ دیگر مقالہ جات پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے ملکی و غیر ملکی سطح پر متعدد ایوارڈز، اسناد اور شیلڈز بھی حاصل کی ہیں۔