دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ،دو افراد زخمی
وہاڑی(خبر نگار، نمائندہ خصوصی) لڈن روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہیڈ اسلام لڈن کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں موٹر سائیکلیں بے قابو ہو کر آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کی وجہ تیز رفتاری اور لاپرواہی بتائی گئی ہے ، جس کے باعث دونوں سواروں کے سر میں چوٹیں آئیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر وہاڑی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ترجمان نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ ڈرائیونگ جان کے ضیاع کا باعث بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی اور ہیلمٹ کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے ۔